پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کا دن منایا گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز گردوں کا دن منایا گیا شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں فری میڈیکل سکریننگ کیمپ ہوا جس کا افتتاح پروفیسر بریگیڈئیر(ر)ظفر احمد، پرنسپل جنید سرفراز خان ، پروائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تھے۔ بعد ازاں پبلک سیمینار سے پروفیسر محمود علی ملک فزیشن اور ماہر ذیابیطس اور پروفیسر طاہر شفیع نیفرالوجسٹ نے شرکاء سے خطاب کیا۔ فاطمہ میموریل میں واک ہوئی۔