لاہور ہائیکورٹ کی حدود میں چاقو لے کر گھسنے والا شخص گرفتار، ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں: پولیس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی حدود میں چاقو لے کر گھسنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی حدود میں سکیورٹی اہلکاروں نے میانوالی کے رہائشی زبیر نیازی نامی شخص کو چیک کیا تو اس نے چاقو نکال لیا اور اہلکاروں کو چاقو سے ڈرانا شروع کر دیا۔ جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے دبوچ لیا اور اسے پولیس تھانہ پرانی انار کلی پولیس کے حوالے کر دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے یہ پہلے بھی دو بار آ کر شور مچا کر گیا تھا۔ اس مرتبہ اس سے چاقو برآمد ہوا ہے۔