قائد اعظم کے پرائیویٹ سیکرٹری ، سابق صدر آزاد کشمیر کے ایچ خورشید کی 27 ویں برسی منائی گئی

قائد اعظم کے پرائیویٹ سیکرٹری ، سابق صدر آزاد کشمیر کے ایچ خورشید کی 27 ویں برسی منائی گئی

لاہور(نیوزرپورٹر)قائد اعظم محمد علی جناح کے پرائیوٹ سیکرٹری اورآزاد کشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید کی 27ویں برسی منائی گئی۔پاک کشمیر ویلفیئرکونسل کے تعاون سے سیمینار کا اہتمام کیا۔ صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان نے کی جبکہ پاک کشمیر ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدرفاروق آزاد‘ کشمیرسنٹرکے ڈائریکٹرانعام الحسن‘ کے ایچ خورشید کے بھانجے عمر بن اکمل ایڈووکیٹ‘مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدرمرزاصادق جرال‘ ا قبال قریشی ‘ مفتی شفیع جوش‘ راجہ شیرزمان ‘ مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر لاہورڈویژن کے نائب صدر چوہدری محمدصدیق‘ کشمیرویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر عبداللطیف چغتائی ‘ جمعیت اتحادالعلماء لاہورکے صدراحسان اللہ تبسم ‘جے کے ایل ایف کے سینئررہنما سردارانورخان اورقاری خالدمحمودنے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایچ خورشید مسلسل قائداعظم کے ہمراہ رہے اوراپنے گھراس وقت واپس گئے جب پاکستان معرضِ وجود میں آگیا۔ ایچ خورشید کی جیب میں موت کے وقت چند روپے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایچ خورشید خودمختار کشمیر کے حامی نہیں تھے بلکہ وہ صرف ایسی خومختار نمائندہ حکومت چاہتے تھے جو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگرکرسکے۔اس موقع پر ان کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔