سنگھ پورہ: کارخانہ کی چھت گرنے سے 4 بھائیوں سمیت6 افراد زخمی

لاہور (نامہ نگار) گجر پورہ کے علاقے میں نٹ بولٹ بنانے والے کارخانے کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بھائیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگھ پورہ شوالہ چوک میں سلیم نے نٹ بولٹ بنانے کا کارخانہ بنا رکھا تھا جس کی چھت لکڑی کے بالوں کی بنی ہوئی تھییہ بوسیدہ ہو چکی تھی حالیہ بارشوں کے باعث یہ کمزور ہو گئی کارخانے میں ایک درجن سے زائد بچے اور بڑے کام کر رہے تھے کہ اچانک چھت زوردار دھماکے سے نیچے گر پڑی جس کے باعث بچے ذیشان ،ریحان سمیت 6 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔