خواجہ رفیق شہید ڈگری کالج کے اساتذہ اور طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

لاہور (خبر نگار) گورنمنٹ خواجہ رفیق شہید ڈگری کالج‘ والٹن روڈکے اساتذہ اور طالبہ نے ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے انٹرنیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر‘ نکلسن روڈ‘کوئین میری کالج‘ گورنمنٹ عارف ہائیر سیکنڈری سکول مصطفی آباد‘ مدرسہ جامعہ محمدیہ رضویہ‘ فردوس مارکیٹ گلبرگIII‘ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ گلبرگIII‘ پرائمری سکول‘ جاوید نگر‘ تحصیل فیروزوالا‘ گرلز پرائمری سکول‘ مومن پورہ تحصیل فیروز والا میں دو قومی نظریے پر لیکچرز دیئے۔