حکومت نے گھی و آئل کی قیمتیں کم کرکے عوام کے دل جیت لئے : بلال یاسین

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گھی و آئل کی قیمتیں کم کرکے عوام کے دل جیت لئے اور مہنگائی کے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خصوصی طور پر متحرک کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے- انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ان امور غفلت یا کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔