بھارت دراندازی بند کرکے مذاکرات میں سنجیدگی کا ثبوت دے: راغب نعیمی

بھارت دراندازی بند کرکے مذاکرات  میں سنجیدگی کا ثبوت دے: راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت فاٹا، بلوچستان اورلائن آف کنڑول پرد را ندازی بند کرکے مذاکرات میں سنجیدگی کا ثبوت دے ،خطے میں امن و استحکام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ۔مذاکرات برائے مذاکرات کی بجائے حقائق کی روشنی میںآگے بڑھاجائے ،بھارت کے سیکرٹری خارجہ کا کشمیر اور سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے سوال کو گول کر نا بد نیتی کی ببانگ دہل مثال ہے ،غیر سنجیدہ رویہ اپنانے سے حالات بہتر ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہوجائیںگے۔ بھارت اناپرستی اور ہٹ دھرمی چھوڑکر ڈنگ ٹپانے کی بجائے مذ اکرات میں سنجیدگی دکھائے۔ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی نے علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔