این اے 137 سے پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا: وٹو، کائرہ

این اے 137 سے پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا: وٹو، کائرہ

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہ این اے 137 سے پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا اور پیپلز پارٹی مقامی حکومتوں کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کو شکست دیگی۔ ننکانہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ماڈل ٹائون میں پنجاب حکومت نے ایک سیاسی جماعت کے 14 نہتے کارکنوں کا خون کیا اور جوڈیشل کمیشن نے اسکی رپورٹ بھی حکومت کو بھیج دی لیکن حکومت اس رپورٹ کو پبلک نہیں کر رہی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھٹو پیدا ہوتے ہیں نہ مائیک توڑ نہیں بنتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے اور شہباز شریف کی گردن سے سریہ عوام نکالیں گے۔ رائے شاہ جہاں بھٹی نے کہا کہ 15 مارچ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ چودھری منظور ، رائے محمد اسلم کھرل، سہیل ملک، میاں وحید، مولانا یوسف اعوان بابر بٹ، بابر صدیقی اور حق نواز چودھری نے بھی خطاب کیا۔