این اے 122: پولنگ بیگ اسلام آباد بھجوانے کیلئے ریٹرننگ افسر نے پولیس سے سکیورٹی مانگ لی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) الیکشن ٹربیونل کے حکم پر این اے 122 اور پی پی 147 کے پولنگ بیگز کو نادرا آفس اسلام آباد بھجوانے کے لئے حلقوں کے ریٹرننگ افسر نے سی سی پی او لاہور سے سکیورٹی طلب کر لی ہے۔ ووٹوں کی انگوٹھوں سے تصدیق نادرا سے کرانے کیلئے عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹربیونل نے چند روز قبل احکامات جاری کئے تھے۔ نادرا حکام کا کہنا ہے پولنگ بیگز موصول ہونے کے تقریباً ایک ماہ تک نادرا اپنی انگوٹھوں کی تصدیق کی رپورٹ دے گی۔ ریٹرننگ افسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے پولنگ ریکارڈ اسلام آباد بھجوانے کے لئے سی سی پی اولاہور کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب این اے 125 کی عذرداری کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے ٹربیونل کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے 5 حلقوں کا نام تجویز کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے ٹربیونل میں پیش کئے گئے جواب میں ٹربیونل کے فیصلہ کو ماننے سے انکار کرتے کہا ہے وہ ٹربیونل کا فیصلہ نہیں مانتے اور وہ ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اپنی مرضی کے 5/5 حلقے تجویز کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پی ٹی آئی کے حامد زمان نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے 5 حلقے تجویز کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔