اقتدار بچانے کیلئے قاتلوں کو کندھوں پر نہ بٹھایا جائے: لیاقت بلوچ

اقتدار بچانے کیلئے قاتلوں کو کندھوں پر نہ بٹھایا جائے: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی کرسیاں بچانے اوراقتدار کو طول دینے کیلئے قاتلوں کو کندھوں پر نہ بٹھائیں،حکومت کو ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ کے سامنے سرنڈر نہیں کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید لطیف الرحمن شاہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کے احکامات کی بالادستی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔