’’ویل ڈن ڈاکٹر پاشا‘‘ ارکان کی خاتون وزیر خزانہ کو مبارکبادیں

’’ویل ڈن ڈاکٹر پاشا‘‘ ارکان کی خاتون وزیر خزانہ کو مبارکبادیں

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب کی پہلی خاتون وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بجٹ تقریر کے بعد جب اسمبلی کی لابی میں آئیں تو مسلم لیگ (ن) کے ارکان، محکمہ خزانہ کے افسروں نے انہیںمداحوںکی طرح گھیرلیا اور زبردست خراج تحسین، تعریف و ستائش اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹرعائشہ کو پراعتماد اندازمیں بجٹ پیش کرنے پر ’’ویل ڈن، ویل ڈن ڈاکٹرپاشا، آپ خوب بولیں‘‘ کہہ کر داد دیتے رہے جس پر ڈاکٹر عائشہ نے کہاکہ مائیک کے سامنے بولنے کا تجربہ تو کالج کے زمانے سے ہے۔ بہاولپورکی خاتون رکن حسینہ بیگم نے تو انہیں گھر جاکر صدقہ دینے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ نوائے وقت سے گفتگو میں ڈاکٹر عائشہ غوث نے کہا کہ میں بھی آج اپنی ٹیم کی طرح بہت مطمئن اور خوش ہوں۔