پی ایم اے نے صوبائی بجٹ مسترد کر دیا‘ محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافہ کیا گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) پی ایم اے کے عہدیداران ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، ڈاکٹر مہر محمد اقبال، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری ، ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر اسماء یاسین، ڈاکٹر ارم شہزادی اور ڈاکٹر قاضی یاسر فیاض نے صوبائی بجٹ کو مایوس کن قرار دیا ہے۔عہدیداران نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں صحت کے ملازمین کی تنخواہوں میں مرکزی بجٹ کی طرح معمولی اضافہ کیا گیا جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے۔