پنجاب رینجرز کے دو افسروں کو بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب رینجرز کے 2 افسروں کو بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ترقی پانے والوں میں کرنل شہرام اور کرنل سلمان انور شامل ہیں۔