پنجاب بجٹ میں بجلی اور پانی کے بحران کے حل کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی: اعجاز چودھری

پنجاب بجٹ میں بجلی اور پانی کے بحران کے حل کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی: اعجاز چودھری

لاہور (خصوصی رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹکل ایڈوائزر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا بجٹ عوام دشمن ہے۔ عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکمرانوں نے غریب عوام سے ظلم و زیادتی کی انتہا کر دی ہے۔ بجٹ میں غریب عوام کا معاشی قتل کیا گیا ہے۔ بجٹ میں کاشتکاروں اور چھوٹے کسانوں کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔ کاشتکار اور کسانوں کو فصل کی اصل لاگت بھی پوری نہیں ملی۔ بجلی اور پانی کے بحران کے حل کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ موجودہ حکومت کے دو سالوں میں پندرہ لاکھ بے روزگار افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حکومت غریب عوام کا خون نچوڑنے میں لگی ہوئی ہے۔