پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے: مریم نواز

پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے: مریم نواز

اسلام آباد (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام کے لئے امن و خوشحالی کو یقینی بنانے کی پالیسی پر گامزن رہنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ٹرو ورتھ فائونڈیشن کے فلاحی منصوبہ الودود ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مفاد کے لئے کی جانے والی غیرمعقول تنقید سے نہیں گھبراتی۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے صحت اور تعلیم کی سہولتوں کا فروغ ضروری ہے اور اسی وژن پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے ایسے فلاحی منصوبوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور مخیر حضرات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آگے آنا چاہئے۔