میڈیا ریاست کا اہم ستون‘ حکومت صحافیوں کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی: گورنر

میڈیا ریاست کا اہم ستون‘ حکومت صحافیوں کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی: گورنر

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور آج ملک کا میڈیا جس قدر آزاد ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہائوس میں پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر رانا محمد شمیم سے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے۔ حکومت صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد کی فلاح و بہود کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ دریں اثناگورنر پنجاب نے رضوان اللہ خاں کی قیادت میں پاکستان امریکہ بزنس فورم کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کا بہترین ماحول فراہم کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے موثر حکمت عملی پر گامزن ہے۔