سردار عبدالرب نشتر کے 116 ویں یوم ولادت پر تقریب آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہو گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما، قائداعظم کے رفیق خاص سردار عبدالرب نشتر 116 ویں یوم ولادت کے موقع پر آج ہفتہ 13 جون کو ساڑھے گیارہ بجے صبح ایک خصوصی تقریب ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم میں منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب کی صدارت چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کرینگے۔