روہنگیا مسلمانوں کی بحالی کیلئے امت مسلمہ کردار ادا کرے: ابتسام الٰہی ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے ناظم علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا ہے کہ میانمار کے مظلوم مسلمان عالم اسلام کے امداد کے منتظر ہیں اور میانمارکے مظلوم مسلمانوں کی بحالی کے لئے امت مسلمہ کو اپنا کردار اد ا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر یہ مسئلہ آئی سی کی سطح پر نہیں اٹھایا جاتا تو پاکستان کو خود اس مسئلہ کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے۔