بھارت نے آئندہ جارحیت کی تو 71ء کا بدلہ چکا دینگے: پیر اعجاز ہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے بھارت کی طرف سے پاکستان کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ مکار پڑوسی ملک 1965ء کو یاد رکھے اب جنگ ہوئی تو 1971ء کا بدلہ بھی چکا دیں گے۔ پاکستانی بھارت کی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ہماری دشمنی بھارتی عوام سے نہیں،ہندوستان کی جارحیت سے ہے۔ 1971ء میں بھارت کے بھیانک اور مکروہ کردار کا خود مودی نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس کی سازشوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے باعث پاکستان دولخت ہوا۔