امن کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے افکار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: علامہ راغب نعیمی

امن کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے افکار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: علامہ راغب نعیمی

لاہور (سپیشل رپورٹر) شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کی ’’سوچ‘‘ کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ نفاذ شریعت کے نام پر انسانیت کا قتل عام کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارتی سیاست دانوں کے اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہارعلامہ راغب حسین نعیمی نے ہمدرد سنٹر لاہور میں ڈاکٹر سرفراز نعیمی فائونڈیشن اور تنظیم اتحاد امت کے زیراہتمام شہداء جامعہ نعیمیہ کی یاد میں منعقدہ تقریب اور ’’امن میرا حق‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایس پی امتیاز سرور، مفتی حسیب قادری، نوید چودھری، محمد ضیاء الحق نقشبندی،اورنے شرکت کی۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ امن کا پرچار کرنا اسلام کے فلسفہ جہاد کے منافی نہیں۔ اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کیلئے ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کا کردار مشعل راہ ہے۔