اساتذہ کی عزت نہ کرنیوالی قومیں ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں: اجمل نیازی

اساتذہ کی عزت نہ کرنیوالی قومیں ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں: اجمل نیازی

لاہور (خصوصی رپورٹر) نئی نسل سے ہمیں بہت امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے یقین ہے وہ ان امیدوں پر پورا اتریں گے۔ استاد کی عزت نہ کرنیوالی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ قائداعظم نے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ہمیں پاکستان بنا کر دیا۔ نظریۂ پاکستان کی ترویج آپ پر فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف کالم نگار و دانشور ڈاکٹر محمد اجمل نیازی نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظم لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے پانچویں روز طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد اجمل نیازی نے کہا کہ بچے جنت کے باشندے ہوتے ہیں اور کسی نے اس زمین پر جنت دیکھنی ہے تو وہ بچوں کو دیکھ لے۔ یہاں موجود بچے سچے پاکستانی بنیں اور اس ملک کو بھی جنت بنا دیں۔ الحاج حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے کہاکہ علامہ محمد اقبال نے جو کلام لکھے ہیں ان کے تمام اشعار ہماری اصلاح اور بہتری کیلئے ہیں۔ مرحوم نے بچوں کی اصلاح کیلئے نظریاتی سمر سکول کا آغاز کیا اور یہ ان کا ایک قابل فخر کارنامہ ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو کامیابی عطا فرمائے۔