عبدالقادر آزاد اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے : سردار محمد یوسف

عبدالقادر آزاد اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے : سردار محمد یوسف

لاہور(خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور کے سابق خطیب مولانا ڈاکٹر سید محمد عبد القادر آزادکی یاد میں اِتحاد اُمت کانفرنس، خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیرنگرانی اور وفاقی وزیر مذہبی ا مور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت ہوئی۔ وفاقی وزیرسردار محمد یوسف نے کہا کہ مولانا ڈاکٹرسیدمحمد عبد القادرآزاد نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کی شمع روشن کی اور پوری دنیا میں امن کے پیغام کو عام کرنے کیلئے بے مثال جدو جہد کی جس کا اعتراف دنیا آج بھی کرتی ہوئی نظر آتی ہے، سفیرامن مولانا ڈاکٹرسید عبد القادر آزاد کی عالمی امن ، دینی،ملی ، امن و سلامتی و اتحاد کے سلسلے میں گرانقدرخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مولانا سیدعبد الخبیر آزاد نے کہا کہ سفیر امن مولانا ڈاکٹرسید عبد القادر آزادؒنے پوری زندگی اتحاد امت کیلئے وقف کیئے رکھی وہ اتحاد امت اوراتحاد بین المسلمین کے بانی اور داعی تھے۔