کل سے پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا

کل سے پنجاب میں بارشوں  کا سلسلہ شروع ہوجائے گا

لاہور (سٹی رپورٹر) مغربی ہوائوں کا سلسلہ افغانستان ایران کے راستے ملک میں داخل ہوچکا ہے جس سے کل 14 جنوری سے عارضی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو اگلے دو سے تین روز تک رہے گا۔ مغربی ہوائوں کے کم دبائو کی وجہ سے سرحد، کشمیر، نادرن ایریا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارشیں شروع ہوجائیں گی۔