پتنگ بازی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 3 افراد گرفتار

پتنگ بازی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 3 افراد گرفتار

لاہور (نا مہ نگا ر) پولیس نے شہر میں مختلف مقامات پر پتنگ بازی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ کے علاقہ بند روڈ پر سلیم اور اس کا دوست گھر کی چھت پر گڈی اڑ رہا تھا۔ تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے اس کو ڈور گڈی سمیت گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء نولکھا پولیس نے ریلوے روڈ سے سرفراز کو گھر کی چھت پر پتنگ بازی کر تے ہوئے گرفتارکر لیا۔ پولیس نے تینوں افراد کے خلا ف مقدمہ درج کر کے ا نہیں حوالات میں بند کر دیا ہے ۔