ایک تصویر ایک کہانی…
لاہور شوالہ چوک باغبانپورہ کے رہائشی دو بھائی 80 سالہ نورالٰہی اور 75 سالہ محمد اشرف 40 سال سے باورچی کا کام کر رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ وہ سب سے کم پکوائی لیتے ہیں ایک دیگ کی سو یاڈیڑھ سو روپے میں پکوائی کرتے ہیں۔ قل چہلم وغیرہ پر پکوائی فری کر دیتے ہیں دونوں بھائیوں نے کہا کہ ہمارا یہ کام دادا نانا سے چلا آرہا ہے شیو کرنے کے 10 روپے اور عام کٹنگ کے 20 روپے لیتے ہیں اور کوئی پیسے نہ دے تو نہیں مانگتے شوالہ چوک میں واقع ان کی دکان میں بجلی نہیں، دکان صبح 8 بجے کھلتی ہے اور دن کی روشنی میں 5 بجے بند کر دی جاتی ہے محمد اشرف اور نورالٰہی کے دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں وہ کم آمدن پر بھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔(فوٹو: عابد حسین)