اسلام آباد دھرنا، نشریات روکنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پیمرا کو نوٹس جاری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے فیض آباد دھرنے کی میڈیا پر نشریات روکنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور چیئرمین پیمرا کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس مسز عائشہ اے ملک نے سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیض آباد دھرنے کی لائیو کوریج کرنے پرپیمرا نے کسی قانونی جواز کے بغیر چینلز کی نشریات بند کر دیں، آئین کے آرٹیکل 19/A کے تحت اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا آئینی اور بنیادی حق ہے۔