یتیم خانہ میں گتہ ساز فیکٹری میں آتشزدگی سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور (نما ئندہ خصوصی) یتیم خانہ گتہ ساز فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ ہوگیا جبکہ دم گھٹنے سے فیکٹری کا سیکورٹی گارڈ بے ہوش فیکٹری سے ملحقہ مکان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ یتیم خانہ گرینڈ بیٹری سٹاپ پر واقع محمد یوسف کی گتہ ساز فیکٹری میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لیپٹ میں لے لیا اور فیکٹری کے ساتھ والے مکان کو بھی لیپٹ لیا فیکٹری کا گارڈ آگ کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگیا اور فیکٹری کے ساتھ والے مکان کا بھی سارا سامان جل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ شاہدرہ کے علاقے فرح آباد میں فوم کی فیکٹری میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے تین گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پا لیا۔