جعلی کاغذات بنا کر 4 کروڑ کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے 6 افراد گرفتار

لاہور (نامہ نگار) ساندہ انویسٹی گیشن پولیس نے جائیداد کے جعلی کاغذات بنا کر قبضہ کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلشن راوی کے رہائشی سعید عالم کی راج گڑھ میں چار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد پر مہر اسلم نے اپنے ساتھیوں قیصر بٹ، محمد سلیم ، محمد محفوظ، حمید خان اور وسیم وغیرہ سے ملکر قبضہ کر لیا اور پٹواری سے ملی بھگت کر کے جعلی دستاویزات تیار کرا لئے سعید عالم کی تحریری درخواست پر وزیراعلی پنجاب نے ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون ڈویژن شعیب خرم جانباز کو قبضہ گروپ کیخلاف موثر اقدامات کرنیکی ہدایات جاری کیں جس پر قبضہ گروپ کے سرغنہ مہر اسلم اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔