بھینسوں کے انخلا اور وال چاکنگ صاف کرنے کے لئے ٹائونز انتظامیہ کو 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن

بھینسوں کے انخلا اور وال چاکنگ صاف کرنے کے لئے ٹائونز انتظامیہ کو 72 گھنٹے  کی ڈیڈ لائن

لاہور (خبرنگار) ڈی سی او لاہور نے شہر سے بھینسوں کے انخلا اور وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے تمام ٹاؤنز انتظامیہ کو 72گھنٹے کا نوٹس دے دیا ہے۔ 72گھنٹوں میں اپنے علاقے سے وال چاکنگ اور مویشیوں کا انخلاء یقینی نہ بنائے جانیوالے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ صوبائی دارالحکومت میں تجاوزات‘ بینروں‘ وال چاکنگ‘ پختہ غیرقانوین تعمیرات اور بھینسوں کے خلاف آپریشن کے دوران لاہور کے 9ٹاؤنز کے عملے نے 2سو سے زائد پختہ تجاوزات مسمار کر دیں۔ کئی ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ 450بھینسوں کو شہر سے نکال دیا اور وال چاکنگ کا صفایا کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین وزیراعلی ٹاسک فورس برائے بحالی شاہرات خواجہ احمد حسان کے احکامات پر شالیمار ٹاؤن کے ٹی ایم او ملک طارق محمود راوی ٹاؤن میں ٹی ایم او احمد کمال واہگہ ٹاؤن کے عملے سمن آباد ٹاؤن میں ٹی ایم او رائے امتیاز جبکہ اقبال ٹاؤن میں ٹی ایم او طارق آفندی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا بڑے سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈروں میں گیس بھرنے والی 3دکانیں سربمہر کر دیں۔