’’شہباز شریف کی کام سے لگن اور محنت نے بہت متاثر کیا ہے‘‘ چینی وفد کا خراج تحسین

لاہور (خبر نگار) چین کے وفد کے ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ان کے کام کرنے کے انداز اور منصوبوں کو تیزی رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے ان کی زبردست قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ صوبہ پنجاب کے عوام کو ایک ایسا لیڈر ملا ہے جو ہمہ وقت ان کی فلاح و بہبود کے لئے بھاگ دوڑ کر رہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف نے اپنی انتھک محنت، مسلسل جدوجہد اور پرعزم بصیرت سے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے اوران کی محنت اور تیزرفتاری سے کام کرنے کی صلاحیت حیرت انگیز حد تک متاثر کن ہے۔ چین کے وفد نے لاہور میں شاندار مہمان نوازی پر بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔