یوم سیدناابوبکر صدیقؓ کے موقع پر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کا فری میڈیکل کیمپ

یوم سیدناابوبکر صدیقؓ کے موقع پر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کا فری میڈیکل کیمپ

لاہور(پ ر ) لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل شاہدرہ اور ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم سرکار سیدنا صدیق اکبر ؓ کی مناسبت سے غریب اور بے سہارا مریضوں کیلئے ونڈالہ روڈ شاہدرہ میں فری میڈیکل کیمپ اور راشن تقسیم کیا گیا ۔میڈیکل کیمپ میں 2سو زائد مریضوں کا فری چیک اپ ، خواتین کیلئے الٹراسائونڈ اور شوگر ٹیسٹ سمیت فری ادویات فراہم کی گئی جبکہ 100سے زائد بیوہ اور بے سہار ا خواتین میں گھی اور آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے اس دوران کیمپ کے آرگنائزر مرزا احسان‘ عبدالرشید نقشبندی ڈاکٹر راشد رشید ‘مرزا رضوان ‘ رضوان بٹ و دیگر اراکین نے کہا کہ یوم سیدنا صدیق اکبرؓ پر فری میڈیکل کیمپ اور راشن کی تقسیم کا مقصد صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار کی انسانیت کی بے لوث خدمت کے مشن کا ایک اہم پہلو ہے ۔