گودام پر چھاپہ، ڈیڑھ کروڑ مالیت کے سمگل شدہ ٹائر اور رم برآمد

گودام  پر چھاپہ، ڈیڑھ کروڑ مالیت کے سمگل شدہ ٹائر اور رم برآمد

لاہور (خبر نگار) کسٹم انٹی سمگلنگ لاہور نے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب ٹائر مارکیٹ میں ایک بڑے گودام پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 800 سمگل شدہ ٹائر اور 850 سمگل شدہ رم برآمد کرکے قبضے میں لے گئے اور گودام کے منیجر محمد شاہد کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ کلکٹر کسٹم مکرم  جاہ کو پشاور سے سمگل شدہ ٹائر اور رم لاہور منتقل  ہونے کی اطلاع پر سپرنٹنڈنٹ کسٹم انٹی سمگلنگ میاں ممتاز اجمل کی سربراہ میں چاپہ مارا گیا تو پشاور سے سمگل ہوکر آنیوالا سامان گودام میں محفوظ کیا جا رہا تھا  ریوالی سینما کی وسیع و عریض جگہ پر بنا ئے گئے سخاوت ٹائر گودام سے غیر ملکی برانڈ کے مہنگے ٹائر اور رم قبضے میں لے  لئے اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔