کوئی سازش پاکستان، سعودی عرب دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکتی: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ کوئی سازش پاکستان سعودی عرب دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکتی ۔حواثیوں کو آئینی حکومت بے دخل کرنے کا کوئی حق نہیں ۔سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو منہ توڑ جواب دیں گے ۔یمن بحران کے حل کیلئے ہمسائیہ دوست ممالک سے باہمی مشاورت تیز کردی گئی ہے ۔پاکستان کے ہوتے ہوئے کوئی میلی آنکھ سے حرمین شریفین کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ سکیورٹی غفلت کے نتیجہ میں 20مزدوروں کی ہلاکت انتہائی افسوس ناک ہے ۔دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کررہے ہیں ۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا ۔آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جنگ جاری رکھیں گے ۔