ڈینگی کے تدارک کیلئے عورتوں کا کردار اہم ہے: ارکان پنجاب اسمبلی

لاہور(لیڈی رپورٹر) خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے میںخواتین کا کرداراہم ہے جبکہ این جی اوز نے بھی گھرگھرجاکر لوگوںمیں ڈینگی سے بچاؤ کا شعور بیدار کیا ہے ، اب بھی ضروری ہے کہ نا صرف گھروں بلکہ دفاتراوراداروںمیں صفائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئرپنجاب کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میںارکان اسمبلی سلمیٰ بٹ، فرزانہ بٹ، میاں وحید گل نے کہا کہ نے کہا کہ اگر کسی جگہ لاروا پایا گیا تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سیمینار میں چوہدری عبدلشکور مشیر وزیر اعلی پنجاب کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر فیض نعیم،وی آئی پی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں ودیگرنے شرکت کی۔