پی ٹی آئی کی قیادت ’’کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے‘‘ کی روش بدلے: خواجہ عمران نذیر

 پی ٹی آئی کی قیادت ’’کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے‘‘ کی روش بدلے: خواجہ عمران نذیر

لاہور(خبر نگار)مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری وپارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت ''کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے''کی روش بدلے ۔ تحریک انصا ف کے چیئرمین کی کراچی آنیاں جانیاں اوراشتعال انگیزیاں وہاں کشیدگی کاسبب بن سکتی ہیں۔اب جوڈیشل کمشن بن گیا توالزامات بندکرکے تحقیقات کا نتیجہ منظرعام پرآنے کاانتظار کیا جائے ۔وہ والٹن کینٹ میں بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں عوامی اجتماعات سے خطا ب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی کے معاملے میں پی ٹی آئی اورپی پی پی دونوں کاسکوربورڈخالی ہے لہٰذا ء اس کے نامزدامیدواروں کابلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوناخارج ازا مکان ہے۔ عوام مفید اصلاحات اور اپنے محفوظ مستقبل کیلئے بلدیاتی الیکشن میں صرف اورصرف مسلم لیگ (ن) کے نامزدامیدواروں کوووٹ دیں۔