پولیس کا جوائے کے اڈے پر چھاپہ، 6 ملزم گرفتار ہزاروں روپے نقدی، موبائل فونز برآمد

لاہور(نامہ نگار) لوہاری گیٹ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر6 ملزمان کوگرفتارکر  کے ان قبضے سے45ہزار روپے، 8موبائل فون اورتاش برآمدکر لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈ ی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر ڈی ایس پی رنگ محل سرکل عتیق سندھو کی سربراہی میں ٹیم نے کناری بازار میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوا ء کھیلنے والے 6افراد کو گرفتار کر لیااورملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی45ہزار روپے رقم، 8 موبائل فونز اور تاش قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔