پنجاب پیرامیڈیکس الائنس آج پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے گا

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکس الائنس آج پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کے چیئرمین ملک منیر کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات کے لئے ریلی کا آغازجناح ہسپتال لاہور سے کیا جائے گا جس کے بعد شیخ زاید سے ہوتے ہوئے پی آئی سی ، سروسز ، مینٹل ہسپتال اور سر گنگا رام ہسپتال سے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔