پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مفت تعلیم عام کی :ڈاکٹر انیلہ سلمان

لاہور(خبرنگار)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی اور غربت کا شکار بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے جس سے 16لاکھ بے وسیلہ طالبعلموں پر تعلیم کے دروازے کھلے ہیں، اس حوالے سے نجی سکولوں کے ساتھ تعلیمی اشتراک کر کے ضرورت مند بچوں کو انکے گھروں کے نزدیک مفت تعلیم مہیا کی جارہی ہے اس طرح گرلز ایجوکیشن کو خصوصی فروغ ملا ہے۔ یہ بات انہوں نے چوا سدن شاہ کے پیف پارٹنر سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیف کی بدولت سماجی و معاشی وسائل کی کمی کا شکار طبقات میں تعلیم عام ہو ئی ہے جس سے ان کا معاشی مستقبل بہتر ہوا ہے۔