پاکستان کو فوری عرب اتحاد میں شمولیت کا اعلان کرنا چایہے، ابوالہاشم

لاہور (خصوصی نامہ نگار )جماعۃ الدعوۃ لاہور کے امیر مولانا ابو الہاشم نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اتحاد میں شامل ہوکر ان کی ہر طرح سے مدد کرنی چاہیے ،پارلیمنٹ کی پھیکی سی قرار دادپاکستانی عوام کے دل کی آواز نہیں ہے، ہم اپنے مدبر سیاستدانوں، دانشوروں اور علماء سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ عرب ممالک کو حرمین شریفین کے تحفظ سمیت ہر ممکن مدد کا یقین دلائیں۔ اس سے ان شاء اللہ بالخصوص عرب ممالک اور بالعموم عالم اسلام محفوظ ہوجائے گا۔