پاکستان عالم اسلام کے اتحاد کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے، مردان علی زیدی

لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر یوتھ ونگ مردان علی زیدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاںؒ نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی مدبرانہ سوچ اور دلیرانہ فیصلوں کے باعث وہ وقت دور نہیں جب مسلم امہ ایک پلیٹ پر اکٹھی ہو گی، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مختلف وفود سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کے اتحاد کے لئے تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، وہ وقت جلد آئے گا جب تمام امت مسلمہ ایک جھنڈے تلے  جمع ہو گی۔