پارلیمنٹ کی قراردادپر امارات کا ردعمل ملکی خودمختاری کے منافی ہے:حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قرار داد پر متحدہ عرب امارات کا سخت رد عمل پاکستان کی خود مختاری کے منافی ہے۔یو اے ای کے وزیر خارجہ کادھمکی آمیز بیان قابل مذمت ہے۔تربت میں غریب مزدوروں کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔حکومت بلو چستان میں بھارتی مداخلت کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔نبیل گبول کے بیان سے دھاندلی کی تصدیق ہو گئی ہے۔پاکستان کسی نئی پراکسی وار کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے حکومت سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تعلقات میں توازن قائم رکھے۔عرب خطے کوبڑی تباہی سے بچانے کیلئے مسلم حکمران مدبرانہ کر دار ادا کریں۔یمن بحران امت مسلمہ کیلئے چیلنج اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔