وکلاء تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کو بسانے کے خلاف آج مظاہرہ کریں گی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر میں خصوصی ہندو پنڈت بستیوں کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج صبح ساڑھے دس بجے وکلاء اور سماجی نمائندے لاہور ہائی کورٹ لاہور کے جموں کشمیر لائونج میں مظاہرہ کریں گے، مظاہرہ کا اہتمام وکلاء تنظیمیں الامۃ لائرز فورم، الدعوۃ لائرز فورم اور تحریک آزادی کشمیرکی جانب سے کیا گیا ہے مظاہرے میں ممتاز وکلاء رہنما اورمذہبی قائدین بھی شرکت کریں گے۔