نین سکھ میں گندے پانی کی عدم نکاسی پر اہل علاقہ کا احتجاج، سڑک بلاک کردی

فیروز والا (نامہ نگار) سگیاں چوک کی آبادی نین سکھ میں گندے پانی کے نکاس کے انتظامات نہ ہونے کے باعث گندا پانی گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑا  ہونے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے، شہریوں نے احتجاجی جلوس نکالا اور سڑک بلاک کر کے زبردست نعرہ بازی کی، مظاہرین نے بتایا ہے کہ سکولوں کے بچے گندے پانی میں سے گزرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی یونیفارم خراب ہو جاتی ہے مساجد میں نمازیوں کو جانے کے لئے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے بتایا کہ بعض افراد نے اپنے بازار گلیاں بنوالی ہیں مگر اس علاقے کی طرف کوئی توجہ نہ دی گئی ہے علاقہ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے، مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔