نوجوان نسل کی ذہنی وفکری تربیت کرنے میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں:شیخ انوارالحق

لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ نئی نسل کو تحریک پاکستان کی جدوجہد اور مشاہیر کی حیات وخدمات سے روشناس کرانے میں اہم کرداراداکر رہاہے۔ چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ رفیق تارڑنوجوان نسل کی ذہنی و فکری آبیاری کرنے کا کام قومی فریضہ سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔موجودہ حالات میں نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کی جدوجہد سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔