مون لائٹ سکول سسٹم کی تقریب تقسیم انعامات آج ہو گی

لاہور(پ ر) مون لائٹ سکول سسٹم لاہور کی 38ویں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب آج 13اپریل کو دن کے 11بجے الحمرا ہال نمبر 2لاہور میں منعقد کی جا رہی ہے، تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن ہوں گے، تقریب میں بچے ملی نغمے بھی پیش کریں گے اور پاکستان کو دہشت گردی سے بچائو کے موضوع پر تقاریر بھی کریں گے۔