مفکر پاکستان علامہ اقبال کے یوم وفات کے سلسلے میں بیت بازی کا مقابلہ آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہوگا

لاہور(خبرنگار) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم میں شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 77ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریبات یوم اقبال کے دوران آج صبح ساڑھے دس بجے سکولوں کے طالب علموں کے مابین انعامی مقابلہ بیت بازی (کلام اقبالؒ) منعقد ہو رہا ہے، تقریبات یوم اقبالؒ کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔