معاشرے میں طبقاتی تقسیم نظام تعلیم کا نتیجہ ہے ، طاہراقبال خان

لاہور(خبرنگار)خاکسار تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان طاہراقبال خان نے کہا کہ معاشرے میں  طبقاتی تقسیم درحقیقت طبقاتی نظام تعلیم کا نتیجہ ہے۔اس بنیادی فرق کوختم کئے بغیر ہم ایک متحداورمنظم قومکی حیثیت سے نہیں ابھر سکتے۔اسلامی اور مشرقی روایات سے تجاوزکئے بغیرتعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرناوقت کی ضرورت ہے۔مساوات کے فروغ کیلئے مساوی نصاب تعلیم ناگزیر ہے۔