مسلم لیگ ن کی ناقص ترجیحات کے باعث عوام کا معیار زندگی گرا ہے:اشرف بھٹی

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کااستحصال کرنیوالے ووٹ نہیں چوٹ کے مستحق ہیں۔بلدیاتی انتخاب مزدوراورکسان دشمن حکمران طبقہ کے احتساب کابہترین پلیٹ فارم ہے۔مسلم لیگ ن کی ناقص ترجیحات کے نتیجہ میں عام آدمی کامعیارزندگی بلند ترہونے کی بجائے مزید نیچے گر گیا ۔