مرداراورحرام گوشت بیچنے والے انسان نہیں:ناصراقبال خان

لاہور (خبرنگار)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان نے کہا ہے کہ حکومت اسلامی ریاست میں مرداراورحرام جانوروں کے گوشت کی فروخت کاسدباب یقینی بنائے۔مرداراورحرام جانوروں کاگوشت فروخت کرنیوالے انسان نہیںہوسکتے ،محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ شہریوں کوصحتمنداور حلال گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فول پروف نظام وضع کیا جائے ۔