قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر کے والد امریکہ میں انتقال کر گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر کے والد چودھری محمد حسین امریکہ میں انتقال کر گئے۔ مرحوم دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور علاج کے لئے امریکہ گئے ہوئے تھے جہاں گذشتہ روز ان کا انتقال ہو گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول، سیکرٹری رانا مجاہد، آصف باجوہ، طاہر زمان، ایشین ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری طیب اکرام، اولمپئن خالد حمید، اولمپئن کامران اشرف، اولمپئن قمر ابراہیم، اولمپئن عرفان سینئر، ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ، اولمپئن دانش کلیم، اولمپئن شفقت ملک، اولمپئن انجم سعید، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اجمل خان لودھی، بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، بریگیڈئر (ر) مسرت اﷲ، سابق کپتان منظور الحسن سینئر، سابق کپتان عثمان سمیت  اولمپئن کی بڑی تعداد نے شہباز سینئر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔